Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

ایس سی آئی ڈبلیو نے محمد ہاشم نورزئی قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کہا ہے کہ اسپیشل کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) نے محمد ہاشم نورزئی قتل کیس کامیابی سے ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم حکمت اللہ نورزئی سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، قتل کی واردات 16 کروڑ روپے کے کاروباری تنازعے کے نتیجے میں منصوبہ بندی کے تحت کی گئی تھی مرکزی ملزم کا بھائی سعد اللہ نورزئی تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بدھ کو ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو دوست محمد بگٹی اور ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید سائنسی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے نتیجے میں محمد ہاشم نورزئی قتل کیس کو ریکارڈ وقت میں ٹریس کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کیس میں ریکی کرنے والے دو افراد سمیت مجموعی طور پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مرکزی ملزم حکمت اللہ نورزئی کو بھی حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ 16 کروڑ روپے کے کاروباری تنازعے پر قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ حکمت اللہ نورزئی اور اس کے تین ساتھیوں نے محمد ہاشم نورزئی کی گاڑی کو روکا، جس کے بعد حکمت اللہ نے فائرنگ کی اور پھر گاڑی سے اتر کر دوبارہ فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کیا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ مرکزی ملزم کی نشاندہی پر کلاشنکوف، ایل ایم جی اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ سریاب روڈ سے فرار ہونے والے مزید دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے چار رائفلیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ واردات میں استعمال ہونے والی ریوو گاڑی کی برآمدگی کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔عمران شوکت نے بتایا کہ مرکزی ملزم حکمت اللہ نورزئی کا بھائی سعد اللہ نورزئی تاحال مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قتل کے بعد سعد اللہ نورزئی دھرنے اور فاتحہ خوانی میں بھی موجود رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا مقدمہ ہے جس میں “دوست نے دوست کا قتل کیا” اور کوئٹہ پولیس نے جدید سائنسی تفتیش کی مدد سے ریکارڈ وقت میں ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایس سی آئی ڈبلیو نے پانچ بلائنڈ مرڈر کیسز کامیابی سے ٹریس کیے ہیں۔ گوالمنڈی قتل کیس میں ملزم سید نعیم شاہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کیا گیا، جبکہ زرغون آباد قتل کیس میں ملزم شاہ محمد کی گرفتاری کے ساتھ آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شالکوٹ قتل کیس میں مرکزی کردار خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسی طرح شالکوٹ ڈبل مرڈر کیس میں ایک ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی عمران شوکت نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے جدید سائنسی تفتیشی طریقہ کار اپناتے ہوئے سنگین جرائم کے مقدمات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *