فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے 2 کوارٹر فائنلز کے میچ آفیشل کا اعلان کردیا ہے جس میں سے پہلے کوارٹر فائنل کے آفیشلز کے انتخاب نے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
فیفا کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر 9 جولائی کی رات کو ہونے والے ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ میچ مراکش اور فرانس کے درمیان امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلا جائےگا۔
فیفا کی جانب سے اس میچ کے لیے جن 5 آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے، حیرت انگیز طور پر سب کا تعلق ارجنٹینا سے ہے۔میچ ریفری سمیت دونوں اسسٹنٹ ریفریز، ریزرو اسسٹنٹ ریفری اور فورتھ آفیشل کا تعلق ارجنٹینا سے ہے۔
اس انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین سمیت دنیا بھر سے فٹبال شائقین نے حیرت اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ فرانس کے میچ کے لیے تمام ریفری ارجنٹینا سے ہیں؟ ایسا لگتا ہےکہ فیفا ایک بار پھر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ ورلڈکپ ارجنٹینا کے ہاتھ میں تھما دیا جائے۔

Leave a Reply