Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

دہشت گرد انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں،جمال شاہ کاکڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ماشکیل میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نہتے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں، مزدوروں، مسافروں، سرکاری اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ یہ انسانیت، بلوچستان کے امن اور پاکستان کے دشمن ہیں جن کا کوئی مذہب، قوم یا انسانیت سے تعلق نہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ماشکیل کا افسوسناک واقعہ انتہائی دلخراش اور ناقابل برداشت ہے۔ مزدور اپنے خاندانوں کے رزق کی تلاش میں گھروں سے نکلتے ہیں، انہیں بے دردی سے قتل کرنا بدترین بربریت اور سفاکیت ہے۔ ایک مزدور کی شہادت صرف ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان کے مستقبل پر حملہ ہے، کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کا واحد کفیل اور سہارا ہوتا ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بے گناہ شہریوں کا خون بہایا گیا ہے، جس سے پوری قوم غمزدہ ہے۔ دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے امن، ترقی، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان کے عوام ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں اور امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم بلاامتیاز دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر ان قوتوں کا مقابلہ کرے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ماشکیل واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس سفاک واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *