Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی،میرسرفرازبگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کی زیرِ صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 26واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور امن و استحکام کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے باہمی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن ش±عبان کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مو¿ثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کے شرکاءنے ہنہ اوڑک اور منگی ڈیم کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کو مزید مو¿ثر بنانے کے لئے اصلاحاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ ریاستی اداروں کی کارگردگی میں بہتری آئے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت نہ صرف امن و امان کے قیام بلکہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی، خصوصاً دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے، کیونکہ پائیدار امن اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، قانون نافذ کرنے والے محکموں اور سکیورٹی فورسز بشمول پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور، پاکستان کوسٹ گارڈ ،پولیس ، ،ایف آئی اے ،کسٹمز اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان میں امن، ریاستی رٹ کے استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *