قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس نے اسرائیلی میڈیا اداروں کی جانب سے شائع کی گئی جھوٹی رپورٹس کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی۔
میڈیا آفس نے کہا کہ یہ الزامات ایسے افراد کی جانب سے پھیلائے جا رہے ہیں جو قطر کو تنازع میں گھسیٹنا، ثالثی میں اس کے اہم کردار کو کمزور کرنا اور خطے کو مزید کشیدگی اور انتشار کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply