Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

وحدت واتفاق جمہوری مذاہمت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان مسائل کے حوالے سے عوام کے مفادپرمبنی متوازن مزاہمتی موقف صرف جماعت اسلامی کاہے وحدت واتفاق جمہوری مذاہمت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔بلوچستان کے مسائل کوقومی سطح اوراسلام آباد،کراچی سمیت دیگربڑے شہروں میں بھی جماعت اسلامی کی قیادت کے ذریعے اجاگرکریں گے۔بلوچستان پرقومی کانفرنس کی تیاریاں شروع کردیے ہیں بلوچستان کی قیادت کوشریک کروائیں گے۔اضلاع کی سطح پرجماعت اسلامی کوفعال کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی بلوچستان کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی امیر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ،پارلیمانی سیکرٹری نائب امیرصوبہ انجینئر عبدالمجید بادینی، صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، نائب امراءزاہداختربلوچ مولانا عبدالکبیرشاکر بشیراحمد ماند ائی ،مولانا محمد عارف دمڑ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹر یزنورالدین غلزئی، پروفیسرسلطان محمدکاکڑ،ناظم بیت اللہ سلطان محمدمحنتی،بنوقابل کے ڈائریکٹر طیب فریدخان،امیرضلع عبدالنعیم رند،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر،احمدشاہ غازی ،روح اللہ سالارنے شرکت کی اس موقع پربلوچستان کے سلگتے مسائل اورحل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔لیاقت بلوچ نے مزیدکہا کہ معدنیات کی حفاظت، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ،زمینوں کے قبضوں کی ثبوت اکھٹاکرکے عدالتی جنگ کی ضرورت ہے۔وفاقی ،قومی پارٹیوں کی بلوچستان کے مسائل پرعدم دلچسپی مایوس کن ہے قومی وبلوچستان کی قیادت بلوچستان کے مسائل پرسنجیدگی اختیارکریں۔صوبائی امیرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بلوچستان کے وسائل معدنیات یہاں کے عوام کیلئے پریشانی کاباعث ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *