Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

امریکا سعودی عرب سول جوہری معاہدے پر نیتن یاہو کی خاموشی پر اسرائیلی اپوزیشن پھٹ پڑی

امریکا سعودی عرب ممکنہ سول جوہری  معاہدے  پر نیتن یاہو کی خاموشی پر اسرائیلی اپوزیشن  پھٹ  پڑی  اور معاہدے کو اسرائیل کے لیے  اسٹریٹیجک تباہی قرار  دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق وزیر دفاع اویگدور لائیبرمین نے کہا ہےکہ  یہ معاہدہ بالآخر ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی طرف چلا جائےگا، اسرائیل کو اس  معاہدےکی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے،کیونکہ اگر یہ معاہدہ ہوگیا تو مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔

لائبرمین کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب جوہری معاہدہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے، ہر فوجی جوہری پروگرام کا آغاز ایک سول جوہری پروگرام سے ہوتا ہے جس کی مثال ایران ہے۔ سعودی عرب کو اپنی سرزمین پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینا ایک سرخ لکیر عبور کرنےکے مترادف ہے۔

لائبرمین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اگر سعودی عرب میں جوہری تنصیبات قائم ہوئیں تو وہ ایران کے ممکنہ حملوں کا ہدف بھی بن سکتی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کو چاہیےکہ وہ اس معاہدےکی مخالفت کرے اور امریکی کانگریس کو اسے مسترد کرنے پر آمادہ کرے، چاہے اس کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلاف ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نےکہا ہےکہ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانےکی کوئی شرط شامل نہیں، جو ان کے بقول نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان اعتماد میں کمی کی علامت ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہےکہ  نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں نے سعودی عرب کے لیے ناممکن کو ممکن بنادیا ہے۔ اب مشرق وسطیٰ کے دوسرے ملک بھی اس سعودی ماڈل جیسے معاہدے امریکا سے کرنا چاہیں گے۔

اسرائیلی اخبار ہرٹز کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہےکہ امریکا سعودی جوہری معاہدہ سعودی عرب کو یورینیم افزودہ کرنےکی راہ فراہم کرسکتا ہے

ہرٹز کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو اپنی سرزمین پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ اسرائیل کے لیے اچھی خبر نہیں ہوگی، چاہے اس کے ساتھ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان ہی کیوں نہ کر دیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *