Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایکسچینج سپورٹ فیسیلٹی: پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر فراہم کرنیکی درخواست کردی

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سپورٹ فیسیلٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور خودکار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کیلئے معاشی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے امریکا سے 10ارب ڈالر کی دوطرفہ Exchange Stabilization Support Facility فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو بھیجی گئی درخواست کی منظوری کی صورت میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، روپے پر دباؤ میں کمی اور کثیر الجہتی مالیاتی ذرائع پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خزانہ کو 5 سالہ مالی سہولت کی درخواست بھیجی ہے، پاکستان کی جانب سے یہ درخواست پہلی بار سامنے آئی ہے، درخواست منظور ہونے کی صورت میں پاکستانی معیشت کے لیے بڑا سہارا ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ میں مذاکرات میں پاکستان کے کردار کے باعث سفارتی اہمیت میں اضافہ ہوا، اسلام آباد کو امید ہے وہ واشنگٹن اور دیگر شراکت داروں سے اقتصادی تعاون حاصل کر سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ درخواست ایران جنگ کے دوران پاکستان کے سفارتی کردار اور تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے بعد سامنے آئی ہے تاہم پاکستانی وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈ کی فراہمی سے متعلق ایسی کسی درخواست کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی جبکہ امریکی محکمہ خزانہ نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *