Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پُرتشدد جتھے نے انتخابات کو متنازع بنانےکی ناکام کوشش کی، کشمیر کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے: عطا تارڑ

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیرکاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور نہ ہی کسی کو دھونس اورتشدد کے زورپر اپنی مرضی مسلط کرنے دیں گے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے شرپسند عناصرکو مکمل مسترد کردیا ہے، پرتشدد جتھےکو کشمیرکی ترقی قابل قبول نہیں ہے، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو پرامن انتخابات ہضم نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پُر تشدد جتھےکے ارکان سے ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا ہے،  پرتشدد جتھے نے کامیاب انتخابات کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی لیکن آزاد کشمیر انتخابات میں تمام جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، میرپورڈویژن میں 6 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ شرپسند عناصر کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا ہے، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ہے۔

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایکشن کمیٹی کی تحریک حقوق دلانے کی نہیں بلکہ حقوق چھیننے کی تحریک ہے، اس  پرتشدد  تحریک میں ملکی اور غیر ملکی عناصر شامل ہیں، احتجاج کی آڑ میں دہشت گردی کی جارہی ہے، عوامی احتجاج میں اسلحہ استعمال نہیں ہوتا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کشمیریوں سے ان کے ووٹ کا حق چھینا چاہتے ہیں،کشمیریوں نے ووٹ کی طاقت سے اپنا موقف واضح کردیا، 38 میں سے 37 مطالبات تسلیم کیےگئے، احتجاج بلاجواز  ہے، پرتشدد احتجاج کے ذریعے الیکشن رکوانےکی کوشش کی گئی، پرتشدد جتھوں نے اپنے عزائم ناکام ہوتے دیکھے تو فساد پر اتر آئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *