Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،مینا مجید

صوبائی مشیر کھیل مینا مجیداور سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہا ہے ،صوبے کے نوجوانوں کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بلوچستان کے باصلاحیت کرکٹرز کو بھی قومی سطح پر بھرپورنمائندگی دی جانی چاہئے۔ یہ بات انہوںنے جمعہ کو ایوب سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کی جانب سے تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد بلوچستان سپورٹس بورڈ کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی مشیرِ کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے ربن کاٹ کرباقاعدہ اکیڈمی کا افتتاح کیا، اس ۔ افتتاحی تقریب میںسیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان د±را بلوچ ایڈیشنل سیکرٹری کھیل سجاد اسلم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ ارسلان خان، اکیڈمی کوچ بشیر مگسی، اکیڈمی کوچ ارباب شاکر و دیگر عہدیداران سمیت اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی مشیرِ کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے مسلسل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کر کے درپیش مسائل اور موجودہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، جس کے بعد اکیڈمی کی بہتری اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق اکیڈمی میں پہلے صرف دو کرکٹ پچز موجود تھیں جن کی تعداد بڑھا کر دس کر دی گئی ہے، جبکہ تمام پچز پر اعلیٰ معیار کے نیٹس بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈریسنگ رومز اور واش رومز کی مکمل تزئین و آرائش کے ساتھ انہیں فعال بنایا گیا ہے، فرش پر ٹف ٹائلز لگائی گئی ہیں، پینے کے صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن سسٹم نصب کیا گیا ہے اور بجلی کا درپیش مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل د±را بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کرکٹرز نے ہر سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ محکمہ کھیل کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام صوبوں کے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں اور بلوچستان کے باصلاحیت کرکٹرز کو بھی قومی سطح پر بھرپور نمائندگی دی جانی چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *