Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کامیابی کے لئے تعلیم، مطالعہ اور مسلسل سیکھنے کا عمل ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈیجیٹل بلوچستان اے آئی لانچ پیڈ بوٹ کیمپ میں شریک طلبہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسپیکر نے طلباءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کو قومی اسمبلی میں انٹرن شپ کے مزید مواقع ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے، قومی اسمبلی میں 21 جامعات کے طلبہ کے لئے انٹرن شپ اور تربیتی پروگرام جاری ہیں، بلوچستان پاکستان کا انتہائی اہم صوبہ ہے، ریکوڈک صوبے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلوچستان میری ترجیحات میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے تعلیم، مطالعہ اور مسلسل سیکھنے کا عمل ناگزیر ہے، آئینِ پاکستان اور قواعد و ضوابط کا مطالعہ پارلیمانی امور کی بہتر سمجھ پیدا کرتا ہے، قومی اسمبلی میں ملازمتوں کے لئے تمام صوبوں کا کوٹہ مقرر ہے، خصوصی طور پر اہل افراد اور خواتین کو قومی اسمبلی میں زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں، ملازمتوں میں خواتین کی نمائندگی 30 فیصد تک بڑھانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا قومی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، قومی اسمبلی میں ملک کا پہلا اے آئی فعال پارلیمانی نظام متعارف کرایا گیا ہے، قومی اسمبلی کے پارلیمانی امور کو مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ایجنڈا، بلز، رپورٹس اور پارلیمانی دستاویزات کی الیکٹرانک فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈیجیٹل ٹیبلٹس کے استعمال سے قومی اسمبلی کاغذ کے استعمال سے پاک پارلیمانی نظام کی جانب گامزن ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اے آئی پارلیمانی تحقیق، قانون سازی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے، مصنوعی ذہانت انسانی ذہانت کا متبادل نہیں بلکہ اس کی معاون ٹیکنالوجی ہے، قومی اسمبلی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ادارہ جاتی استعداد اور اراکین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے کیا جا رہا ہے۔ طلبہ نے قومی اسمبلی میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کو سراہا ۔ سپیکر نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی، ڈیجیٹل بلوچستان اے آئی لانچ پیڈ بوٹ کیمپ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اہم اقدام ہے، حکومتِ بلوچستان، ٹیک ویلی پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ، وزارتِ وفاقی تعلیم اور USEFP کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *