Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کان کنوں کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے پاکستان مائنز لیبر فیڈریشن کے ایک وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان بھر کے کان کنوں کو درپیش مسائل، تحفظات اور مختلف مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے مائنز لیبرز کو درپیش مشکلات، فلاح و بہبود، طبی سہولیات، حفاظتی اقدامات اور دیگر بنیادی مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے یقین دہانی کرائی کہ کان کنوں کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مائنز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خزانہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات نے کچی اور دیگر اضلاع میں قائم مائنز ہسپتالوں میں طبی عملے کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مائنز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مائنز ہسپتالوں کو فعال رکھا جائے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے کی روزانہ حاضری کی رپورٹ باقاعدگی سے صوبائی وزیر کے دفتر کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔انہوں نے تمام ایمبولینس گاڑیوں کو ہر وقت مائنز سائٹس کے قریب فعال اور موجود رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں زخمی کان کنوں کو فوری طبی امداد اور بروقت ریسکیو کی سہولت فراہم کی جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *