وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید میلاد النبیکے بابرکت موقع پر پوری قوم اور بالخصوص اہل بلوچستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ آپ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے محبت، اخوت، برداشت، عدل، مساوات، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا کامل نمونہ ہے اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید میلاد النبیہمیں اس عظیم ہستی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی یاد دہانی کراتی ہے جنہوں نے انسانیت کو جہالت، ظلم اور ناانصافی کے اندھیروں سے نکال کر علم، عدل اور اخوت کی روشنی عطا کی۔ نبی کریمنے معاشرے کے کمزور طبقات، یتیموں، مسکینوں، خواتین اور ضرورت مندوں کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی زور دیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نبی کریم کی حیات مبارکہ ہمارے لیے ایک مکمل ضابط حیات ہے۔ آپنے عدل و انصاف، دیانت داری، امانت، مساوات اور باہمی احترام کو معاشرے کی بنیاد بنایا۔ آج ہمیں درپیش چیلنجز کا مقابلہ بھی انہی سنہری اصولوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنا کر کیا جاسکتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے اور ہماری قومی شناخت اسلام کی امن، سلامتی، بھائی چارے اور انسانیت سے محبت کی تعلیمات سے جڑی ہوئی ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے میں نفرت، تعصب، انتہا پسندی اور تقسیم کے بجائے اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام، قبائل، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے۔ یہاں بسنے والے تمام شہری ہمارے لیے برابر ہیں۔ نبی کریم کی تعلیمات ہمیں انسانوں کے درمیان برابری، بھائی چارے اور حقوق کی ادائیگی کا درس دیتی ہیں۔

Leave a Reply