پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت دار میں بدلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس مشترکہ تعاون کے لیے بہترین وقت ہے۔
شہزادہ منصور نے زراعت، بندرگاہوں اور ہائی ویز کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان سے کاروباری روابط کے فروغ میں سعودی حکومت اور کاروباری برادری کی دلچسپی کو دہرایا۔

Leave a Reply