Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں، وزیراعظم نےکہا ہےکہ تیل کی عالمی قیمتیں بڑھتی ہیں تو عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، ایسی صورت میں حکومت تیل کی اضافی قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کرےگی۔

جیو نیوز سےگفتگو  میں  وفاقی  وزیر تجارت جام کمال خان نےکہا کہ  آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ایکسپورٹرزکو  بہت زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے، ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کے اندر ہیں،  سبسڈی دینا معاشی معاہدوں پر بھی منحصر ہے،  آئی ایم ایف کے ساتھ کیےگئے معاہدے نہیں چھیڑے جاسکتے۔

وفاقی وزیر تجارت کا کہناتھا کہ عمان، فجیرہ اور بحیرہ احمر میں ابھی ہماری تجارت متاثر نہیں ہوئی، قطر، بحرین اور دبئی میں تجارتی بیڑے متاثر ہوئے ہیں، کراچی پورٹ پر مڈل ایسٹ جانے والے جہاز رکے ہوئے ہیں، قطر ،عمان، بحرین اور سعودی عرب سے متبادل تجارتی روٹ پر بات ہورہی ہے، تیل کی ترسیل کویت ،سعودی عرب اور قطر سے متبادل روٹ سے ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی کوشش ہےکہ یہ کشیدگی کم ہو، ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ اور سعودی عرب کے سمندری راستے ہیں جس سے ہم اپنی ایکسپورٹ کو متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں، ایرانی سیستان بلوچستان اگر متاثر ہوگا تو پاکستان کا بلوچستان بھی معیشت اور سیاسی لحاظ سے متاثر  ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *