Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

غزہ کی طرح ‘خون کا پیاسانیٹ ورک’ ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر

ترک صدر  رجب طیب  اردوان نےکہا ہےکہ ‘خون کا پیاسا نیٹ  ورک’ غزہ کے  بعد ایران اور لبنان میں بھی اسکولوں اور  اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

گزشتہ روز استنبول یونیورسٹی میں منعقدہ  افطار ڈنر  سے خطاب میں علاقائی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ  اس پاگل پن کی صورت حال کے خلاف  ترکیے انسانیت کے حق میں کھڑا ہے، عقل کا علمبردار ہے اور بحرانوں کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی راہ اپناتا ہے۔

غزہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  ترک صدر نےکہا کہ دنیا نے وہ مناظر دیکھے ہیں جہاں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں کی گئی اور عام شہریوں، اسپتال کی نرسری میں موجود بچوں اور اسکول جانے والے بچوں پر بھی بمباری کی گئی۔

انہوں نےکہا کہ غزہ کی جنگ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملےکو بھی نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 1700 طبی کارکن اسرائیل کی  ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

انہوں نےکہا کہ  علاقائی صورتحال پر ترکیےکا مؤقف جغرافیائی یا اقتصادی مفادات کے بجائے انسانی اقدار اور انصاف پر مشتمل ہے، ہم انسانی مؤقف کو برقرار رکھیں گے جو واقعات کو تیل، سونا، قدرتی گیس یا معدنیات کی قیمت سے نہیں بلکہ انصاف، ہمدردی، رحمت اور انسانی وقار کے تناظر میں دیکھتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *