Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی4 فٹبالرزکے بعدکپتان بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبردار

آسٹریلیا میں  موجود ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی 4  فٹبالرز کے بعد کپتان نے بھی  وطن واپس جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پناہ کی درخواست واپس لے لی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق  ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا قنبری آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبرار ہوگئی ہیں، زہرا قنبری جلد آسٹریلیا سے ملائیشیا روانہ ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں  اے ایف سی ایونٹ ختم ہونے کے بعد ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی 6 ممبران آسٹریلیا میں رک گئی تھیں۔ آسٹریلوی حکام نے ان پلیئرز کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیم کی 6 میں سے 4 ممبران پہلے ہی اپنی درخواست سے دستبردار ہوچکی تھیں اور اب کپتان کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد ایک فٹبالر ہی  باقی رہ گئی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک کے مطابق ایرانی  ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کو  پناہ کی پیشکش کی تھی۔ یہ پیشکش اس خدشے کے پیش نظر کی گئی تھی کہ ٹورنامنٹ کے دوران ایرانی قومی ترانہ نہ گانے کی وجہ سے ایران واپس جانے پر انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  ایرانی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کے 26 رکنی اسکواڈ میں سے 6 کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ایک رکن نے اپنے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آسٹریلیا کی پناہ کی پیشکش قبول کی تھی جب کہ باقی ایرانی وفد 9 مارچ کو سڈنی سے واپس ایران جانے کے لیے کوالالمپور روانہ ہو گیا تھا اور اب تک وہی موجود ہے۔

ایران کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کا اسکواڈ آسٹریلیا سے روانہ ہونے کے بعد سے ابھی تک ملائیشیا ہی میں ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *