Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ کا معاملہ، اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے

قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ کے معاملے پر پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر اسامہ میر نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالرحمان نامی شخص کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ واپس پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے ہر دروازہ کھٹکٹاؤں گا۔ اس شخص نے فراڈ اور دھوکہ دہی کی ہے میں قانونی کارروائی کے لیے ہر سطح پرجاؤں گا، متعلقہ ادارے بھی تعاون کریں۔

اسامہ میر نے کہا کہ میں نے مجموعی طور پر 8 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی۔  سرمایہ کاری کے بدلے منافع دینے کا معاہدہ پورا نہیں کیا گیا، میرے پاس تمام دستاویزات ہیں پیغامات کا تبادلہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ منافع ملا نہ رقم واپس دی گئی وعدے کیے جاتے رہے گارنٹی کے لیے پلاٹس کے دستاویزات دیے گئے وہ بھی فراڈ نکلے۔  اس شخص کے ساتھی بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے ہیں پہلے وعدے کیے گئے اب رابطہ بھی نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹنر شپ کا جھانسہ دے کر کمپنی کا مالک کھلاڑیوں کا کروڑوں روپےلے اڑا ہے۔

اسامہ میر سمیت پاکستان کے کئی سرکردہ کرکٹرز شامل ہیں۔ اسامہ میر واحد کرکٹر ہیں جو فراڈ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں بیشتر کرکٹرز کو خدشہ ہے کہ معاملہ سامنے لانے سے ان کے کروڑوں روپے ڈوب سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *