Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کوئی نئی زبان سیکھنا یا انگلش تلفظ بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ تو اب گوگل آپ کی مدد کرے گا

 کسی نئے ملک کے سفر کے دوران مختلف زبان بولنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ ایپ لوگوں کا پہلا انتخاب نہیں ہوتی۔

مگر اس ایپ میں موجود فیچرز کسی نئے ملک میں قیام کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ترجمے کے ساتھ ساتھ گوگل کی اس ایپ سے آپ کافی کچھ کرسکتے ہیں جیسے کسی زبان کو سیکھنے کے لیے بات چیت کی مشق کے موڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

مگر اب گوگل ٹرانسلیٹ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی پریکٹس موڈ سے آپ کسی زبان کے تلفظ کو بہتر بناسکتے ہیں۔

ابھی اگر آپ گوگل ٹرانسلیٹ میں کچھ بھی ٹرانسلیٹ کرتے ہیں تو رزلٹس کے برابر میں ایک اسپیکر آئیکون بھی نظر آتا ہے جس سے آپ ان الفاظ کا تلفظ سن سکتے ہیں۔

مگر اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا اے آئی پریکٹس موڈ دیا گیا ہے۔

یہ ممکنہ طور پر تلفظ بہتر بنانے کے لیے ہے۔

اس فیچر کے لیے ایک نیا پریکٹس بٹن انڈر اسٹینڈ اور آسک اے آئی فیچرز کے ساتھ دیا گیا جن کو صارفین ترجمے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس نئے بٹن کو دبانے پر ایک اسکرین نمودار ہوگی جس میں Listen اور Pronounce بٹنز موجود ہوں گے۔

پروناؤنس بٹن کو دبانے پر آپ کو ترجمے کو بولنا ہوگا، گوگل ٹرانسلیٹ آپ کے ترجمے اور تلفظ کو سنے گا اور اس کا تجزیہ کرکے بہتر بنانے کا آپشن فراہم کرے گا۔

اگر وائس ریکارڈنگ کلیئر نہیں ہوگی تو phonetic کے ذریعے بتایا جائے گا کہ الفاظ کا تلفظ کیسا ہونا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی چند مخصوص زبانوں تک محدود ہے اور چند افراد کو ہی دستیاب ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *