Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایران امریکا مذاکرات 24 گھنٹے جاری رہے، پاکستان مذاکرات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 24 گھنٹے تک جاری رہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے وزیراعظم شہباز شریف کی خطے میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا، ایران اور امریکا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد کی دعوت قبول کی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکا کے وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، امریکی اور ایرانی وفود گزشتہ روز اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے تھے۔

ان کا کہنا تھا میں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ فریقین کے درمیان کئی ادوار پر مشتمل سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات گزشتہ 24 گھنٹے جاری رہے اور آج صبح اپنے اختتام کو پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا اور قدر کی، امید دونوں فریق مثبت رویہ برقرار رکھیں گے اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

نائب وزیاعظم کا کہنا تھا یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے اپن ےعزم پرقائم رہیں، پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان روابط اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *