Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

نادرا اپنی خدمات کو مزید مو¿ثر اور عوام دوست بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ

Islamabad: Chairman Nadra, Lieutenant General Muhammad Munir Afsar in a meeting with Deputy Chairman Senate Syedaal Khan at Nadra Headquarter.—NNI, April 19, 2026

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو رجسٹریشن کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ہر شہری کو بروقت شناختی دستاویزات تک رسائی حاصل ہو سکے۔یہ بات انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ادارہ جاتی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین نادرا نے ادارے کے جاری مختلف منصوبوں، ڈیجیٹل اصلاحات اور رجسٹریشن کے نظام میں بہتری سے متعلق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نادرا کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے چیئرمین نادرا کی پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں نادرا کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہوا ہے اور مختلف عالمی معاہدوں کا حصول ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے خصوصاً صوبہ بلوچستان کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو رجسٹریشن کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے زور دیا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر دور افتادہ علاقوں میں نادرا کے رجسٹریشن سینٹرز کو مزید فعال بنایا جائے، موبائل رجسٹریشن سروسز کو وسعت دی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہر شہری کو بروقت شناختی دستاویزات تک رسائی حاصل ہو سکے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نادرا اپنی خدمات کو مزید مو¿ثر اور عوام دوست بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے اور خصوصی طور پر کمزور طبقات کی سہولت کو ترجیح دے۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *