افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پار کرنے والے 2 افغان منشیات اسمگلر تاجک سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
کرغز جریدہ دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا کے مطابق تاجک سکیورٹی حکام نے بتایا ہےکہ افغان منشیات اسمگلروں نے سرحد عبورکرنےکی کوشش کی تھی۔
تاجک حکام کے مطابق تاجکستان کےضلع فرخور میں کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والے افغان اسمگلروں سے25 کلو منشیات بھی برآمدکرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک افغانستان کی غیرمستحکم عسکری، سیاسی اور معاشی صورتحال کوپہلےہی خطے کے لیے تشویشناک قرار دےچکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ پڑوسی ممالک میں افغان جرائم پیشہ عناصرکی مسلسل دراندازی اس بات کا ثبوت ہےکہ طالبان رجیم ان مجرمانہ سرگرمیوں میں برابرکی شریک ہے۔

Leave a Reply