Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، میٹرو بس سروس معطل، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس سمیت  پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پرائیویٹ، پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہےگی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند ہے جو  تا حکم ثانی بند رہےگی جبکہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اہم شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

صدر تا فیض آباد مری روڈ اور ایکسپریس وے پر اضافی ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، فیض آباد، پیر ودھائی اور 26 نمبر پر بس اڈے بھی بند کردیے گئے ہیں۔ فیض آباد میں تجارتی مراکز بھی بند رہیں گے۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک روٹس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ  ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔

پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا، سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے،  اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہےگا۔

پولیس نے ہدایت کی کہ ہیوی ٹریفک مالکان ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف سفر نہ کریں، اسلام آبادکے رہائشی سڑکیں بند ہونے کی صورت میں متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *