Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے صحت پر مرتب ہونیوالے 3 سنگین اثرات کا انکشاف

Foods enhancing the risk of cancer. Junk food

اگر آپ سفید ڈبل روٹی، سوڈا یا ایسے ہی دیگر الٹرا پراسیس غذاؤں کو کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کی لت تمباکو جیسی ہوتی ہے، کیونکہ ان کے کھانے سے دماغ کو اچھا احساس دلانے والے کیمیکلز کی سطح بڑھتی ہے۔

اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے امراض قلب، موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اب نئی تحقیقی رپورٹس میں ان غذاؤں کے استعمال سے جسم پر مرتب ایسے اثرات کا انکشاف کیا گیا ہے جن کے بارے میں اب تک معلوم نہیں تھا۔

مگر حالیہ ہفتوں میں ان غذاؤں کے اثرات کے حوالے سے 3 تحقیقی رپورٹس میں زیادہ تشویشناک اثرات کے بارے میں معلوم ہوا۔

ایک تحقیق جرنل ریڈیولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے رانوں کے مسلز میں چربی کا ذخیرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

رانوں میں چربی کی زیادہ مقدار سے گھنٹوں کے درد کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران موٹاپے اور گھٹنوں کی تکلیف کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ایسا ممکنہ طور پر غذائی عادات کے باعث ہوتا ہے۔

اسی طرح امریکا کی Tulane یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *