Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

قدرتی ماحول کا تحفظ اور اس کی بقاءہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ اور اس کی بقا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے اجتماعی شعور اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور متنوع ماحولیاتی نظام سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں ساحلی مینگرووز سے لے کر بلند پہاڑی علاقوں کے جونیپر اور چلغوزہ کے جنگلات تک اہم قدرتی اثاثے موجود ہیں، جو موسمیاتی تحفظ، آبی وسائل کے استحکام اور عوام کے روزگار میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

تاہم موسمیاتی تبدیلی، طویل خشک سالی اور زمین کی زبوں حالی جیسے چیلنجز صوبے پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان پائیدار ترقی کے فروغ، جنگلات کے رقبے میں اضافے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ درخت لگانے، پانی کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی حفاظت میں بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ الحمدللہ بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنا کلائمیٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے اور اس کے شفاف اور مو¿ثر استعمال کے لیے باقاعدہ پالیسی بھی تشکیل دی ہے، جو موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک سرسبز، مضبوط اور پائیدار بلوچستان کی تعمیر کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *