Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ٹرمپ پاکستان کی بات ماننے پر آمادہ ہو جاتا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ابھی تک امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی امن معاہدہ تو نہیں ہو سکا لیکن بہرحال ٹرمپ کا یہ کہنا کہ یہ جو جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے یہ پرائم منسٹر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کہنے پر کی گئی ہے یہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی اور یہ اعزاز کی بات ہے دنیا یہ جانتی ہے کہ وہ ٹرمپ جو دنیا میں کسی کی بات نہیں مانتا اور کسی کے انفلوئنس میں نہیں آ رہا تو وہ پاکستان کے اتنے انفلوئنس میں ہے کہ وہ پاکستان کے دونوں عسکری اور سول لیڈرز کی بات مان کر امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع کر رہا ہے بھارت کے حوالے سے خطے میں پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط نظر آتی ہے ٹرمپ بھارت کی بات سننے کو تیار نہیں ہے جبکہ پاکستان کی بات ماننے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو یا شاید ہی کوئی ایسی سیاسی اور عسکری شخصیات ہوں جن کی بات مانی جا رہی ہو اور وہ ٹرمپ کے فیصلوں پہ اثر انداز بھی ہو رہی ہوں اس اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ایسے میں عالمی سطح پر پاکستان کا سکہ چلتا ہوا دکھائی دیتا ہے ٹرمپ پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اتنا زیادہ انفلوینس پاکستان کو بھارت پر واضح برتری دیتا ہے. اسی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے دنیا پاکستان کی امن پسندانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے جبکہ امریکی-اسرائیل ایران جنگ میں بھارت نے واضح طور پر اسرائیل کا ساتھ دیا اور اسرائیل کے ساتھ بے توقیری اور عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *