Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان اسمبلی کی سیکیورٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، عبدالخالق اچکزئی

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی زیر صدارت اسپیکر چیمبر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور بالخصوص صوبائی اسمبلی کی حفاظت کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد، اور ایڈیشنل سیکرٹری فیاض علی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے اسپیکر کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسپیکر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر اور سخت بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بلوچستان صوبائی اسمبلی کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے پر زور دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پلان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کو مو¿ثر بنایا جائے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مزید بہتر کیا جائے۔یہ اجلاس موجودہ غیر یقینی اور غیر متوقع حالات کے پیش نظر منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ممکنہ خطرات کا سدِباب اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *