Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ پشین نے 10ایکڑ رقبے پرکاشت پوست کی فصل تلف کردی

محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ پشین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ایک موثر اور کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی پوست کی کاشت کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس میں تقریباً 10 ایکڑ اراضی پر پھیلی فصل کو تلف کر دیا گیا۔یہ کارروائی تحصیل پشین کے علاقے کلی کمالزئی میں اسسٹنٹ کمشنر پشین کی نگرانی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

آپریشن میں پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں نے سر انجام دیا حکام کے مطابق کارروائی کے دوران تقریباً 10 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے اور غیر قانونی کاشت کی روک تھام کے لیے اس قسم کی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی، جبکہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *