Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

لوکل گورنمنٹ کی مضبوطی ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے، میر شعیب نوشیروانی

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی و صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ میر حمزہ زہری کے زیر صدارت 14ویں لوکل کونسل و فاننس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکریٹری خزانہ عمران زرکون اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ، اسپیشل سکریٹری خزانہ عارف اچکزئی و دیگر متعلقہ آفیسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی مضبوطی ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کےاکثر مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو سکتے ہیں ہم اسے مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں اس موقع پر وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی آمدن میں بھی اضافہ کرے تاکہ کچھ حد تک مالیاتی خودمختیاری حاصل کی جا سکے۔

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ہدایت کی کہ ضروری مشینری کی فوری طور پر خریداری یقینی بنائی جائے تاکہ ہنگامی حالات میں م¶ثر رسپانس اور مسائل سے نمٹنے کے مشینری کا ہونا اشد ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو دیے جانے والے گرانٹس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے صوبائی حکومت لوکل اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی کیونکہ مقامی حکومتوں کا فعال ہونا ہی عوامی مسائل کے حل کی ضامن ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *