Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

صوبائی حکومت خواتین کو کاروبار کےلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے ،میرسرفرازبگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں خواتین کے لیے قائم کیے گئے پہلے بازار کا باضابطہ افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن اور سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاءبھی موجود تھیں گوادر میں اس پہلے ویمن بازار کو خواتین کی معاشی خودمختاری کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جس سے مقامی خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آنا شروع ہو گئے ہیں اور یہ منصوبہ صوبے میں خواتین کی معاشی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک مو¿ثر پیش رفت ہے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر ویمن بازار میں ابتدائی طور پر 14 دکانیں قائم کی گئی ہیں، جہاں خواتین مختلف کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن بازار کا دورہ کیا اور خواتین دکانداروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل، تجاویز اور تجربات سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے منصوبے نہ صرف خواتین کی معاشی خودمختاری کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ مجموعی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ویمن بازار خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور حکومت اس منصوبے کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے اور ویمن بازار جیسے اقدامات کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، اسی لیے حکومت عملی اقدامات کے ذریعے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں ویمن بازار جیسے منصوبے سماجی و اقتصادی استحکام کو فروغ دیں گے بلا شبہ خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنا ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *