Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کھلاڑی توقعات کے مطابق نہیں کھیلے، میری پرفارمنس بھی اچھی نہیں رہی: کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں جس طرح کا پلان کیا تھا اس کے مطابق چیزیں نہیں گئیں، مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مین پلئیرز کی پرفارمنس اس طرح نہیں آئی جس کی توقع کر رہے تھے۔

سعود شکیل نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ ہمارا کمبی نیشن نہیں بن سکا جس کی وجہ سے یہ پرفارمنس ہے۔  ہمارا اسپنرز پر اعتماد پہلے دن سے ہے، انہی اسپنرز نے ہمیں گزشتہ برس کئی میچز میں جتوایا بھی تھا۔

انہوں نے کمبی نیشن کے حوالے سے کہا کہ پہلی مرتبہ آکشن ہوئی نیا کمبی نیشن بنا اسے تھوڑا ٹائم دینا پڑے گا۔ خواجہ نافع نوجوان ٹیلنٹ ہے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے، کبھی پلئیر کچھ چیزوں میں پھنس جاتا ہے خواجہ نافع نے شائید بہت زیادہ توقعات کا دباوؤ لے لیا ہے وہ ان چیزوں سے جتنا جلد سیکھ لے گا اس کو فائدہ ہوگا۔

کپتان سعود شکیل نے تسلیم کیا کہ ہم سے وہ پرفارمنس نہیں ہوپائی جو ہونی چاہئے تھی یا جس کی توقع تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا آغاز اچھا تھا لیکن دوسرے مرحلے میں چیزیں میرے حق میں نہیں گئیں اور ٹورنامنٹ خراب ہو گیا۔ میرے ہاتھ میں محنت ہے اور میرا یقین ہے کہ جو ہاتھ میں ہو وہ 100 فیصد کریں۔

سعود شکیل نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے یہ نہیں دیکھتے کہ ریڈ بال کرکٹ ہے یا وائٹ بال ، لوگ جو کہتے ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں لیکن میری کوشش ہوتی ہے جو ڈیمانڈ ہو اس طرح کی کرکٹ کھیلی جائے۔  مجھے مواقع ملے لیکن میں وہ کرکٹ نہیں کھیل سکا جو کھیلنی چاہیے تھی، ٹارگٹ یہی ہے آئندہ جو بھی وائٹ بال کرکٹ ہے اس میں ایک مختلف سعود شکیل نظر آئے۔

ان  کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 11 کی کئی چیزیں مثبت  ہیں، ٹیمیں زیادہ ہونے پر یقین تھا کہ زیادہ نوجوانوں کو اب موقع ملے گا ،کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اس کا فائدہ اٹھایا پاکستان ٹیم کو نئے ٹیلنٹ سے فائدہ ہو گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *