Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ججوں کے تبادلے پرکمیشن اجلاس بلانے کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی غیر رسمی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی  نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےججوں کے تبادلے کے معاملے پر کمیشن کا اجلاس بلانےکی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی غیر رسمی درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی  نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری جواب میں لکھا کہ ’ججوں کےتبادلےکے لیےکمیشن اجلاس بلانےکی درخواست قبول نہیں کی جاسکتی، بغیر وجہ تبادلہ جج کو سزا دینے کے مترادف ہوگالہٰذا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مخصوص مقصد کے لیے بلانا ممکن نہیں‘۔

جسٹس یحییٰ آفریدی  نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ ’سندھ سےتعلق رکھنے والےججوں کی واپسی وفاقی توازن کے خلاف ہوگی،  اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں کی نمائندگی ختم ہوجائےگی،اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ 2010 کے تقاضے متاثر ہوں گے اور 9 میں سے5 ججوں کے تبادلے سےعدالتی نظام متاثرہوسکتاہے‘۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  کو لکھےگئے خط کے مطابق ’متعدد آسامیوں کے خالی ہونے سے عدالتی غیریقینی صورتحال پیدا ہوجائےگی، ہائیکورٹ ججوں کے تبادلےکے لیےکوئی واضح وجہ یا ادارہ جاتی ضرورت بیان نہیں کی گئی، آئین کسی جج کو ہٹانےکا آرٹیکل209 میں واضح طریقہ کار فراہم کرتاہے‘۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ  آرٹیکل 209 کے تحت ہی جج کے خلاف کارروائی ممکن ہے، ججوں کے انتظامی تبادلے کرنا آئین کے منافی ہوگا، ایسا کرنے سے عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری متاثرہوسکتی ہے لہٰذا ججوں کو قابلِ تبادلہ انتظامی افسر سمجھنا خطرناک رجحان ہوگا، ایسےتبادلےعدالتی نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

خط کے متن میں مزید درج ہے کہ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کے مجاز ہیں،7 اپریل2026کو ایک تہائی ارکان کی اجلاس بلانےکی ہاتھ سےلکھی ریکوزیشن موصول ہوئی، ایک تہائی ارکان کی ریکوزیشن پر آرٹیکل175اےکے تحت سیکرٹری اجلاس طلب کرسکتے ہیں، تبادلےکےلیےاجلاس بلانےکی وجوہات کمیشن کےتمام ارکان کوبھجوائی جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *