Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

کوئٹہ ،منشیات،شراب اور فحاشی سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہونے لگی

کوئٹہ۔بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ میں منشیات،شراب اور فحاشی سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہونے لگی عدالت روڈ، سرکلر روڈ،جناح روڈپر عام منشیات اورشراب کی فروخت اوراستعمال سے شہریوں کافٹ پاتھ سے گزرنا مشکل ہوگا،گشت پر مامورایگل اسکواڈ اور پولیس اہلکارمنشیات اور شراب فروشوں اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی بجائے انکی مبینہ طور پر سرپرستی کرنے لگی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ، سرکلر روڈ ،جناح روڈ پر سرعام منشیات اورشراب فروخت ہونے لگی جس کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر منشیات استعمال کرتی نظر آتی ہے جس میں نوجوان ، خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شریف شہریوں اور خاص کر خواتین اوربچوں کافٹ پاتھوں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس پر تاحال کوئی عملدرآمد ہوتانظرنہیں آرہا ہے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تو ایک طرف اب سرعام منشیات اورشراب سڑکوں پر فروخت ہورہی ہے دوسری جانب شام ہوتے ہی جناح روڈ ،قندھاری بازار اورگردونواح میں خواجہ سراءسرعام فحاشی پھیلاتے ہوئے نظر آتے ہیں جن کے خلاف بھی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔شہریوں کاکہنا ہے کہ پولیس منشیات ،شراب فروشوں اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی بجائے انکی مبینہ سرپرستی کررہی ہے اور شریف شہریوں کو تلاشی کے نام پر بلاجواز تنگ کیا جاتا ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ،صوبائی وزیرداخلہ میرضیاءلانگو ،آئی جی پولیس بلوچستان اوردیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں منشیات ، شراب فروخت کرنے اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف موثر اور عملی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات ،شراب اور فحاشی سے بچایا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *