Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کو 18 مئی تک تعینات کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کو 18 مئی تک تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل ممبر فنانس کی تعیناتی نا ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف 18 مئی کو ذاتی طور پر عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ٹیلی کمیونیکیشن ایپلیٹ ٹریبونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق تعیناتی کی سمری پر حکومت نے اعتراضات لگا کر واپس بھیجی ہے، گزشتہ چار سماعتوں سے وفاقی حکومت ممبر فنانس کی تعیناتی کے لیے وقت مانگ رہی ہے لہٰذا وفاقی حکومت کو ممبر فنانس کی تعیناتی کیلئے ایک اور موقع دیا جاتا ہے۔

عدالت نے کہاکہ ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کی صورت میں وزیراعظم، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوں اور ممبران کی تعیناتی میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں وضاحت دیں۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ریٹائرڈ جج کی تعیناتی کی گئی ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیے ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے جنہیں ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے، رات کو ان کوسیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے، کسی کا دل چاہتا ہے تو این آئی آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹربیونل میں۔

خیال رہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹربیونل ایکٹ 2024 کے تحت قائم ٹربیونل کا نوٹیفکیشن 28 ستمبر 2024 کو جاری ہوا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *