Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

25کلو واٹ اور اس سےکم سولر صارفین کیلئے نیپرا لائسنس کی شرط ختم کردی گئی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)  نے 25 کلو واٹ  اور  اس سےکم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس کی شرط ختم کردی۔

نیپرا کے ترجمان کے مطابق وفاقی  وزیر اویس لغاری کی خصوصی ہدایت  پر  پاور ڈویژن نے نیپرا کو خط لکھا تھا۔

نیپرا کے مطابق پاور ڈویژن  نے 25 کلو  واٹ  اور  اس سے کم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس  حاصل کرنے کی شرط ختم کرنےکی درخواست کی تھی۔

 نیپرا نے  پاورڈویژن کے خط کے بعد  سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہےکہ نیپرا نے اعلان کیا تھا کہ  نیشنل گرڈ سے جڑے ہوئے تمام لوڈ کے حامل سولر صارفین کو نیپرا سے لائسنس لینا پڑےگا،  نیپرا لائسنس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔  اس  اعلان سے پہلے نیپرا صرف 25 کلوواٹ سے زیادہ لوڈ کے سولر صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا۔

تاہم اب نیپرا نے 25 کلو واٹ اور اس سےکم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *