Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پیپلز پارٹی کا اصل اثاثہ کارکنان ہیں، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر سردار عمر گورگیج کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سردارزادہ بلوچ خان گورگیج، شمس حمزہ زئی، حاجی غلام جان حسن زئی، سردار سرور سلیمان خیل اور ثنائ اللہ دانش سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر حاجی صلاح الدین زہری، سردارزادہ میر قیوم ساسولی اور عدیل قمبرانی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنان کو ہمیشہ ترجیح دی گئی ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اصل اثاثہ اس کے کارکنان ہیں، جن کی بدولت بلوچستان میں پارٹی کو کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ کارکنوں کی توقعات پر پورا اتریں اور عملی اقدامات کے ذریعے انہیں مطمئن کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ، جس میں پارٹی عہدیدار شامل ہیں، سے بھی کافی امیدیں وابستہ ہیں اور توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اس موقع پر سینیٹر سردار عمر گورگیج نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی امیدیں موجودہ کابینہ میں شامل پیپلز پارٹی کے اراکین سے وابستہ ہیں اور مجموعی طور پر کارکنان کسی حد تک مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں سینیٹر عمر گورگیج نے صوبائی مشیر کو پارٹی کارکنوں کے مسائل اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *