Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

گوادر پورٹ پر مئی 2026 ء کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمد

گوادر پورٹ پر مئی 2026 کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمدکارگو 13 ہزار سے زائد پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی آلات اور پائپس پر مشتمل ہے جہاز میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو لدا ہوا ہے آبنائے ہرمز کی بحری صورتحال کے باعث کارگو کو گوادر پورٹ پر ڈائیورٹ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ پر مئی 2026 کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی شو لانگ لنگر انداز ہوگیا، جو مئی 2026 میں گوادر پورٹ پر آنے والا پہلا بڑا جہاز ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق جہاز میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو موجود ہے، جس میں 13 ہزار سے زائد پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی آلات اور پائپس شامل ہیں، یہ سامان کویت کے لیے روانہ کیا گیا تھا تاہم آبنائے ہرمز میں جاری بحری صورتحال کے باعث اسے گوادر منتقل کیا گیا۔ چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق اپریل 2026 کے دوران گوادر پورٹ پر چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقائی سطح پر متبادل روٹس کی تلاش میں گوادر کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

چیرمین گوادر بندرگاہ کے مطابق ڈائیورٹ ہونے والے جہازوں کے لیے برتھنگ، کارگو ہینڈلنگ اور دستاویزی عمل کو مو¿ثر انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے پورٹ کی آپریشنل تیاری اور عالمی تجارت کے لیے قابل اعتماد حیثیت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ یہ عمل گوادر پورٹ کو بحیرہ عرب میں ایک اہم ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھار رہی ہے، جو خلیجی اور علاقائی منڈیوں کے لیے محفوظ اور موثر متبادل راستہ فراہم کرتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *