Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

تعلیم کےلئے سہولیات کی فراہمی اور عملی اقدامات ہمارا مشن ہے،میر حسن زہری

گزشتہ روز، ضلع حب میں ایک پروقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے اپنی ذاتی حیثیت میں ضلع کے 18 اسکولوں میں کروڑوں روپے مالیت کا فرنیچراور دیگر ضروریات فراہم کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف تعلیمی اداروں کی دیرینہ ضروریات پوری کر دی گئیں بلکہ طلبہ کو بہتر اور باوقار تعلیمی ماحول بھی میسر آ گیا۔ اس سے پہلے میر علی حسن زہری تقریب میں پہنچے تو عوام کے ایک ہجوم نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔تقریب میں ہزاروں کارکنان، عام شہریوں، قبائلی عمائدین، معززینِ علاقہ اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جس سے اس اقدام کی اہمیت اور عوامی پذیرائی واضح طور پر نمایاں ہوئی۔ شرکاءنے اس کاوش کو تعلیم کے فروغ کی جانب ایک عملی اور دیرپا قدم قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر علی حسن زہری نے کہا کہ تعلیم کے لیے سہولیات کی فراہمی اور عملی اقدامات اٹھانا ان کا مشن ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد معیاری تعلیم ہی سے رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع حب سمیت بلوچستان بھر میں تعلیمی بہتری کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی اور آج یہ کمی بڑی حد تک پوری کر دی گئی ہے جس سے تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور طلبہ یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع حب میں ہر شعبے میں ترقی و خوشحالی کے لئے ہم اپنی بساط کے مطابق کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ ہماری عوام کی دعاﺅں کا اثر ہے کہ ہم اپنی کاوشوں میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر یہ بات بھی نمایاں طور پر سامنے آئی کہ میر علی حسن زہری اور ان کی اہلیہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی خدمات انتہائی قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے بغیر کسی تفریق کے پورے ضلع حب میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے لیے یکساں فلاحی، ترقیاتی اور عوامی منصوبے شروع کیے ہیں اور سہولیات کی فراہمی کے لیے شب و روز کوشاں ہیںاور ضلع حب کو ایک مثالی ضلع بنا کر ہی دم لیں گے۔ مزید برآں مقررین نے کہا کہ حب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدر آصف علی زرداری کا وژن بالکل واضح ہے اور ان کی خصوصی توجہ کے باعث حب میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے وژن کے تحت پارٹی دن رات کوشاں ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، علاقہ معززین اور عوام نے میر علی حسن زہری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی تعلیم دوستی، عوامی خدمت کے جذبے اور ترقیاتی منصوبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف تعلیمی نظام مضبوط ہو رہا ہے بلکہ ضلع حب اور اس کے عوام کی تقدیر بھی بدل رہی ہے۔ شرکاءنے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات جاری رہیں گے، جو علاقے میں تعلیم، ترقی اور خوشحالی کے نئے در وا کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *