Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کوئٹہ ،شاہراﺅں کی تعمیر و مرمت محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ترجیحات میں شامل ہے

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سڑکوں کی بہتری اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان بابر خان نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ان کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا۔سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کوئٹہ شہر کے مختلف شاہراہوں جن میں لنک سٹریٹ ایر پورٹ روڈ لنک سٹریٹ مین نواں کلی روڈ کلی شابو کلی پابند خان عالمو اور جی او آر کالونی کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ای اینڈ ایم ورکس ڈویژن حاجی محمد انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا ۔

سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے جہاں جہاں سڑکوں کی حالت خستہ حال یا خراب حالت میں دیکھی وہاں متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ای اینڈ ایم ورکس ڈویژن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام سڑکوں کو فیز ٹو کے تحت شامل کرکے ان کی تعمیر اور مرمت کے کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اس موقع پر بابر خان نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی مصروف شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور باقاعدہ مینٹیننس محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکیں نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بناتی ہیں بلکہ شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر انفراسٹرکچر اور سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ایسے معائنے اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو مو¿ثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *