Daily Shujaat Quetta
June 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ضلع کیچ میں جالگی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے ایرانی حکام کےساتھ اتفاق ہو گیا ہےایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابضلع کیچ میں جالگی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے ایرانی حکام کےساتھ اتفاق ہو گیا ہےایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیاب

امن ہو یا میدان جنگ، پاکستان کا کردار بہت منفرد رہا ہے،گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ امن ہو یا میدان جنگ دونوں میں پاکستان کا کردار بہت منفرد رہا ہے۔ کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایک چھوٹا سا ملک بھی بین الاقوامی سطح پر سفارت کاری اور قیادت کی نئی مثالیں قائم کر سکتا ہے۔ معرکہ حق کے موقع پر جب پاکستان کی بقا اور سلامتی کو بھارتی جارحیت سے خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان ایک ایسا ملک سے نبردآزما ہوا جو فوجی تعداد اور جنگی ساز و سامان کے لحاظ سے کئی گنا بڑا تھا۔ اس کے باوجود ہم نے پاک فضائیہ کی اونچی اڑان اور پاک آرمی کامیاب دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کو ناکام بنا دیا۔ ہم نے اپنی سرزمین کا بہترین دفاع کیا، اپنے قومی وقار کو قائم رکھا اور یہ ثابت کیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں آمن، امید اور مذاکرات کی ایک کرن بھی ہے۔ تقریباً پچاس سال کے بعد ہم نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کی۔ اپنی دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے پاکستان ایک پل بن چکا ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ سفارتکاری انتہائی کشیدہ صورتحال پر بھی غالب آسکتی ہے اور ملکوں اور اقوام کے درمیان تنازعات کو بامعنی ڈائیلاگ میں بدلے جا سکتے ہیں۔ ہم آج بھی پختہ یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ مایوس کن صورتحال میں بھی امن کا قیام ممکن ہے اور کسی ملک کی ایک چھوٹی سی کاوش بھی ایک روشن اور زیادہ پرامن مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ جسطرح پاکستان موجودہ انٹرنیشنل غیریقینی صورتحال میں امن اور مذاکرات کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے، اب اسی طرح ہم دنیا کے معاشی جمود کو ختم کر کے شاندار معاشی منصوبہ سی پیک کے ذریعے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا عالمی مرکز بن جائیں گے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک ایسا میگا پراجیکٹ ہے جو جلد ہی ایشیا کے معاشی نقشے کو ازسر نو واضح کریگا۔ اس کی تکمیل کے بعد پاکستان ایک اہم اکنامک ہب کے طور پر ابھرے گا جو سینٹرل ایشیا، ساوتھ ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو ملانے کلیدی کردار ادا کریگا۔ گویا اس وقت ہم امن و مذاکرات کیلئے پل ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم معاشی ترقی کا معتبر وسیلہ بنیں گے۔ ہمارا جغرافیائی محل وقوع اس بات کو مستحکم بناتا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کی علامت ہے بلکہ مستقبل قریب میں پورے خطے کیلئے معاشی ترقی و خوشحالی کا مرکز بھی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *