Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

زراعت اور پانی کے وسائل کی بہتری صوبے کی معاشی ترقی کی بنیاد ہے، شکیل قادر خان

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک (ADB) کے کنٹری ڈائریکٹر Xiaoqin Emma fan نے ملاقات کی جس میں صوبے میں زراعت، ایری گیشن، آئی ٹی، سکولز، کچھی کینال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات بلوچستان کی معاشی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں زرعی شعبے کی ترقی، ایریگیشن سسٹم کی جدید کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی پروموشن، کچھی کینال پروجیکٹ، واشک ڈیم اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث کی گئی، چیف سیکرٹری نے بتایا کہ بلوچستان جیسے خشک سالی زدہ علاقے میں زراعت اور پانی کے وسائل کی بہتری صوبے کی معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے زرعی انفراسٹرکچر کی بحالی اور جدید ٹیکنالوجی کی متعارفہ کے لیے تکنیکی اور مالی تعاون کا مطالبہ کیا۔ ایریگیشن کے شعبے میں کچھی کینال پروجیکٹ کو خصوصی توجہ دی گئی جو صوبے کے کسانوں کے لیے زندگی بدلنے والا ثابت ہو سکتا ہے۔

اس پروجیکٹ کے فیز 2 سے لاکھوں ایکڑ زمین کی آبپاشی ممکن ہو جائے گی جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح واشک ڈیم کے توسیعی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی، جو سیلاب کے خطرات کو کم کرنے اور پانی کے ذخیرے میں اضافہ کرے گا جس سے متعلقہ اضلاع میں لوگوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہو جائیگی۔ آئی ٹی کے شعبے میں دونوں اطراف نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے ہنر سکھانے والے پروگراموں پر زور دیا۔ کنٹری ڈائریکٹر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے بلوچستان حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 2 لاکھ 80 ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا جبکہ حکومت اڈلٹ لٹریسی پروگرام شروع کر رہی ہے اور صوبائی حکومت نے صوبے میں انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ کے ذریعے لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے جبکہ 27 ٹاو¿نز کو سولر انرجی کی فراہمی فراہمی بھی یقینی بنا رہی ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ اس سلسلے میں بینک صوبے کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکام بالا سے بات کی جائے گی۔ یہ ملاقات بلوچستان کی ترقی کی راہ میں ایک مثبت قدم ہے جو بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *