Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے افسران کو بھرپور انداز میں سراہا جائےگا،عسکرخان

کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیرِ صدارت سیکٹر دفاتر کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں قلات، زیارت، چمن اور لورالائی کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ اضلاع کی کارکردگی، جاری حکومتی اقدامات کی تشہیر اور عوامی آگاہی مہمات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نے تمام ضلعی افسران سے انفرادی طور پر کارکردگی رپورٹس طلب کیں اور مختلف اضلاع میں حکومتی منصوبوں، ترقیاتی اقدامات اور عوامی فلاحی سرگرمیوں کی میڈیا کوریج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور انہیں بھرپور انداز میں سراہا جائے گا، جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کی مثبت پالیسیوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو مزید جانفشانی سے ادا کریں۔ڈی جی پی آر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی اور عوامی مفاد کے اقدامات کی بھرپور میڈیا کوریج کو یقینی بنائیں، جدید تقاضوں کے مطابق ویڈیوز، پوسٹرز، سوشل میڈیا مواد اور مو¿ثر تشہیری مہمات تیار کریں تاکہ حکومتی اقدامات کی درست اور بروقت معلومات عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے اور حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام میں اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر مختلف اضلاع کے افسران نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ مزید مو¿ثر انداز میں فرائض انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *