Daily Shujaat Quetta
June 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

معرکہ حق، خضدار کے مختلف تحصیلوں میں ریلیاں عوام کی شرکت

معرکہ حق کو ایک ساتھ خضدار کے مختلف تحصیلوں میں ریلیاں عوام کی شرکت۔کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پرمعرکہ حق کے سلسلے میں خضدار کی تمام تحصیلوں نال، زہری، وڈھ اور کرخ میں یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں میں عام شہریوں، اسکول کے طلبہ، اساتذہ، سماجی کارکنوں، قبائلی عمائدین اور سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں نے ریلیوں کی قیادت کی۔ تحصیل زہری میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ، نال میں اسسٹنٹ کمشنر سلیم کاکڑ اور وڈھ و کرخ میں تحصیلدار نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور معرکہ حق کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ شرکاءنے پاک آرمی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جرا¿ت مندانہ اقدامات کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔نال میں ریلی کے شرکاءنے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

معرکہ حق میں پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ قوم اپنی بہادر افواج کی خدمات پر فخر کرتی ہے۔زہری میں اسکول کے بچوں نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ بچوں نے پلے کارڈز پر ”پاک فوج زندہ باد” اور ”ہمیں اپنی فوج پر ناز ہے” جیسے نعرے درج کر رکھے تھے۔ اساتذہ اور والدین کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو افواج پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور قدرتی آفات میں بھی ہمیشہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔وڈھ اور کرخ میں نکالی گئی ریلیوں میں سرکاری ملازمین اور قبائلی عمائدین بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا بھرپور جواب دیا ہے۔ معرکہ حق میں دشمن کو جس طرح منہ توڑ جواب دیا گیا اس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ریلیوں کے شرکاءنے کہا کہ پاک فوج نہ صرف بیرونی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے بلکہ اندرونی استحکام، سیلاب، زلزلے اور دیگر ہنگامی حالات میں بھی ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ریلیوں کے اختتام پر معرکہ حق کے شہداءکے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی اور پاک فوج کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *