Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

فرنچ اوپن میں انعامی رقم پر تنازع، ویمنز کھلاڑیوں نے ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان انعامی رقم پر تنازع سر اٹھانے لگا جس کے باعث ویمنز کھلاڑیوں کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔

گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں نیا تنازع سر اٹھانے لگا ، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان انعامی رقم پر تنازع شدت اختیار کررہا ہے۔

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک  پلیئر ارینا سبالینکا  اور امریکی کھلاڑی کوکوگف نے فرنچ اوپن کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ۔

متعدد سرکردہ کھلاڑیوں نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق انعامی رقم ٹورنامنٹ کی مجموعی آمدن میں سے 15 فیصد سے کم ملنے کا امکان ہے۔

نمبر ون ویمن ٹینس پلیئر ارینا سبالینکا کا کہنا ہے کہ اگر فرنچ اوپن کی انعامی رقم نہ بڑھائی گئی تو کھلاڑی ایونٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔

ارینا سبالینکا نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی نہ کسی مرحلے پر ہم اس ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کریں گے، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا یہ واحد طریقہ ہے، میرے خیال میں کھلاڑیوں کے ساتھ یہ ناانصافی ہے، امید ہے مذاکرات میں ہم اس نتیجے پر پہنچیں گے جس پرسب خوش ہوں گے، میرا ماننا ہے کہ ہمیں زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق  اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 9.5 فیصد اضافے کے بعد 72.19 ملین ڈالرز کی گئی۔

یاد رہے کہ یوایس اوپن کی انعامی رقم 90 ملین، ومبلڈن کی 72.51 ملین ڈالرز، آسٹریلین اوپن کی 80.06 ملین ڈالرز ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *