Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ملک کی امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ  ملک کی امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، معرکہ حق میں قوم اور بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرتناک شکست دی کہ وہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر  واہگہ بارڈر پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر  رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے بارڈر  پر  پریڈ کی جس میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، نواز شریف کو بھی سلام جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنادیا، وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے، فیلڈ مارشل نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانیوں کی امانت کی بھرپور طریقے سے حفاظت کی، فوجی قیادت اور بارڈر پر کھڑے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی جنگ کو جیتا ہے، تاریخ میں لکھا جائےگا کہ جس نے خطرناک ترین ورلڈ وار تھری کو رکوایا وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان تھا، دنیا بھر کے ممالک پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *