Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ڈیرہ مراد جمالی سمیت گردونواح میں بارش نے تباہی مچادی

نصیرآباد ڈیرہ بگٹی اور بولان میں موسم گرما کی پہلی موسلادھار بارش اور ژالہ باری گرج چمک اور طوفانی اندھی کے ساتھ بارش ،ڈیرہ مراد جمالی سمیت گردونواح کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی کئی کچے مکانات کی چھتیں دیواریں بجلی کے کھمبے زمین بوس درخت جڑ سے اکھڑ گئے سائن بورڈ گر گئے چار خواتین دو بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہسپتال منتقل کر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نصیراباد ڈیرہ بگٹی اور بولان میں گرج چمک اور طوفانی اندھی کے ساتھ موسلادھار بارش نے جاری گرمی کا زور توڑ دیا ڈیرہ بگٹی سوئی ودیگر علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ بولان اور جھل مگسی کے کچھ علاقوں میں ہونے والی بارش سے عوام نے سکھ کا سانس لیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی مانجھوٹی میر حسن تمبو بالان شاخ سکندراباد نوتال و دیگر علاقوں میں طوفانی اندھی کے ساتھ ہونے والی بارش اور تیز ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوے ہیں۔

ڈیرہ مراد جمالی میں کئی درجن کچے مکانات کی چھتیں دیواریں گر گئی جس سے چار خواتین دو بچوں سمیت بارہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کو سرکاری ہسپتال سمیت نجی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ تیز اندھی سے متعدد بجلی کے کھمبے گرنے سے ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاو¿ن ہونے کا خدشہ سائن بورڈ اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے تاہم مقامی انتظامیہ اور پولیس بارشوں اور اندھی و ژالہ باری سے پہنچنے. والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ مراد جمالی اور کردوناح کے علاقوں کا دورہ شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *