Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

3 روزہ جنگ بندی ختم ، روس نے یوکرین پر 800 ڈرونز سے حملہ کر دیا، 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

روس اور یوکرین کے درمیان3 روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی  روس نے یوکرین پر کم از کم 800 ڈرونز سے حملہ کر دیا۔

 یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر  جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کے روز روس نے دن بھر میں 800 ڈرونز لانچ کیے۔

زیلنسکی نے کہا کہ روس کی جانب سے دارالحکومت کیف، پولینڈ کی سرحد کے قریب مغربی شہر لیوو اور بحیرۂ اسود کی بندرگاہ سمیت دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی صدر کے مطابق یوکرین بھر میں روسی ڈرون حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

زیلنسکی نےکہا کہ  ہمارے فوجی یوکرین کا دفاع کر رہے ہیں، لیکن روس کا واضح مقصد فضائی دفاعی نظام پر بوجھ ڈالنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ڈرون حملوں کے بعد کروز اور بیلسٹک میزائل حملے بھی ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  روس نے نیٹو ملکوں کے ساتھ یوکرین کی سرحد کے قریب مغربی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ۔

غیر ملکی رپورٹس کےمطابق روس نے یوکرین کے انتہائی مغربی خطے زاکارپاتیا کو بھی نشانہ بنایا، جو سلوواکیہ کی سرحد پر واقع ہے۔ سلوواکی حکومت نے کہا کہ وہ ’’سکیورٹی وجوہات‘‘ کی بنا پر زمینی سرحدی کراسنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر رہی ہے۔

ادھر روس میں حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح تک یوکرینی ڈرونز نے 3 صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ 

واضح رہے کہ یہ تازہ ترین حملے اس کے فوراً بعد سامنے آئے جب امریکا کی ثالثی میں طے پانے والی 3 روزہ جنگ بندی پیر کی رات ختم ہو گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *