Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

سعودی عرب اکتوبر میں اپنی پہلی ٹی20 لیگ کی میزبانی کرےگا

سعودی عرب رواں سال کے آخر میں اپنی پہلی فرنچائز ٹی 20 کرکٹ لیگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق  ڈیونز لیگ ٹی 20 اکتوبر میں شروع ہونے کی توقع ہےاور اس میں  ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، تاہم  یہ انٹرنیشنل ریٹائرڈ کھلاڑی فرنچائز  کرکٹ  میں اب بھی متحرک ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ٹی 20  لیگ کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے منظوری دی ہے، 6 ٹیموں پر مشتمل لیگ کے میچز طائف میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں زیادہ سے زیادہ چار ایسے کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے جنہوں نے دو سالوں میں مکمل رکن ممالک کی نمائندگی کی ہوگی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  لیگ میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک ملنےکا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ  گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی لانے والی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ تیل سے مالا مال یہ مملکت اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے فٹبال، ٹینس اور باکسنگ کے بڑے اور منافع بخش ایونٹس منعقد کر رہی ہے۔

گزشتہ تین برسوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سعودی عرب ایک ایسی ٹی 20 لیگ متعارف کرواسکتا ہے جو آئی پی ایل کا مقابلہ کرے۔ گزشتہ سال آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گرینڈ سلیم  طرز کے عالمی ٹی 20 ایونٹ میں ممکنہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *