Daily Shujaat Quetta
June 24, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

وہ عام غلطی جو لیپ ٹاپ کی زندگی کو مختصر بنا دیتی ہے

بیشتر افراد لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر استعمال کرتے ہیں جو انہیں زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔

ویسے بھی لیپ ٹاپ کو کسی بھی جگہ لے جایا جاسکتا ہے اور کہیں بھی رکھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مگر کسی نرم سطح پر لیپ ٹاپ کو رکھ کر استعمال کرنا اس کی زندگی کو جلد ختم کر دیتا ہے۔

لیپ ٹاپ کو کسی نرم تکیے، گود، کشن یا بستر پر رکھنے سے اس کے فین (پنکھے) کو رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس سے ہوا کا بہاؤ بلاک ہو جاتا ہے۔

اس سے لیپ ٹاپ زیادہ گرم ہو جاتا ہے کیونکہ پنکھے کو ڈیوائس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

یہ دباؤ یا تناؤ وقت گزرنے کے ساتھ لیپ ٹاپ کے مختلف حصوں جیسے بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے اور لیپ ٹاپ کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

اس کی ایک بڑی نشانی تو یہ ہوتی ہے کہ لیپ ٹاپ کے پنکھے کی آواز زیادہ بڑھ جاتی ہے جبکہ وہ جلد گرم ہونے لگتا ہے۔

اگر آپ بستر، صوفے، فرش یا اپنی گود میں لیپ ٹاپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کام کے دوران زیادہ گرم نہ ہو۔

اس کے لیے کولنگ پیڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے جو لیپ ٹاپ کو ٹھنڈی ہوا فراہم کرتے ہیں۔

ان پیڈز کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ لیپ ٹاپ گرم ہونے سے بچائیں، اگر وہ موجود نہیں تو لیپ ٹاپ کو اس طرح استعمال کریں کہ وہ نرم سطح سے ذرا اونچا ہو۔

لیپ ٹاپ کے زیادہ گرم ہونے پر اس کا استعمال روک دینا چاہیے تاکہ ڈیوائس کو نقصان نہ پہنچے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *