Daily Shujaat Quetta
June 24, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

انسٹا گرام کی جانب سے خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز پر مشتمل نئی ایپ انسٹنٹس متعارف

انسٹا گرام نے ایک نئی ایپ انسٹنٹس متعارف کرائی ہے۔

اس ایپ میں صارفین ایسی تصاویر شئر کرسکتے ہیں جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتی ہیں اور اگر آپ دیکھتے نہیں تو24 گھنٹوں تک دستیاب رہتی ہیں۔

اس ایپ میں آپ ایک کلک پر فوٹو کھینچ سکتے ہیں مگر اسے ایڈٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس نئی ایپ کا اعلان کیا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ اس ایپ کی تصاویر کو انسٹا گرام فالوورز اور فرینڈز سے شیئر کیا جاسکے گا۔

ایپ میں فون گیلری میں موجود تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آپ کو ان ایپ کیمرے سے تصویر کھینچ کر شیئر کرنا ہوگی۔

ان تصاویر میں ٹیکسٹ تو ایڈ کیا جاسکتا ہے مگر مزید کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

کمپنی کے مطابق انسٹا گرام کے برعکس انسٹنٹس کو حقیقی زندگی کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس ایپ میں صارفین ایسی تصاویر شیئر کرسکتے ہیں جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتی ہیں اور اگر آپ دیکھتے نہیں تو24 گھنٹوں تک دستیاب رہتی ہیں۔

ایپ سے ہٹ کر بھی آپ انسٹا گرام کے اندر بھی انسٹنٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

وہاں آپ انسٹا گرام ان باکس میں نیچے دائیں کونے میں تصاویر کو دیکھ سکیں گے اور پھر آپ منتخب کرسکیں گے کہ کن افراد کو یہ تصاویر بھیجنا چاہتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق آپ انسٹنٹس فوٹوز کے اسکرین شاٹس نہیں لے سکیں گے، البتہ اگر آپ نے ایسی تصاویر کو سینڈ کیا ہے تو انہیں کسی پرائیویٹ فولڈر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *